چین کا امریکہ کے غیر قانونی اقدام پر شدید اعتراض

چین نے امریکہ کی طرف سے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو سزا دینے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کی طرف سے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو سزا دینے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر اعتراض کیا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوجائے گا اور تیل کی منڈی میں عدم استحکام پیدا ہوجائےگا۔ چین کی وزارت خارجہ نے آج امریکہ  کو باقاعدہ طور پر اپنے اعتراض سے آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزير خارجہ پمپئو  نے کہا تھا کہ کسی بھی ملک کو ایران سے تیل خریدنے میں معاف نہیں کیا جائےگا۔ جو ملک بھی ایران سے تیل خریدےگا اسے بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا اور بازار میں ایران کے تیل کی کمی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پورا کریں گے۔

News Code 1889955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =