پاکستان کا سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

پاکستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے،  یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا  ثبوت ہے۔

News Code 1889954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =