مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش سے منسلک خبررساں ایجنسی عمق کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر حملے داعش نے کئے ہیں ۔ داعش کو سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے ۔ امریکہ نے شام اورعراق میں بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں داعش کو سعودی عرب کی مدد سے تشکیل دیا تھا۔ ادھر سری لنکا کی حکومت تاحال اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے جس میں مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کو دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور خود کش بمباروں کے سری لنکن شہری ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے 8 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News Code 1889951
آپ کا تبصرہ