پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کرپشن کی تحقیقات کا حکم

پاکستان میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےاورمبینہ کرپشن الزامات کانوٹس لے لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقا ت کاحکم دیدیا۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ لینے کی  ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔

News Code 1889947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =