فلپائن میں 6.1 شدت کے زلزلے سے اب تک 11 افراد ہلاک

فلپائن میں 6.1 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 6.1 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک  11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت  منیلا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 11 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے سے ایئر پورٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، سول ایوی ایشن نے پروازیں منسوخ کر کے ایئرپورٹ بند کیا جس کے باعث سیکڑوں مسافر پھنس گئے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی۔ زلزلے سے تاریخی مقامات بھی محفوظ نہ رہ سکے اور 18 صدی کا سینٹ کیھترین آف الیگزینڈرا چرچ کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ چرچ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے باعث مشہور ہے اور اسے بیل ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مکانات بھی منہدم ہوگئے جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے،ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، شاہراؤں کو کلیئر کروایا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔

News Code 1889944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =