مقدونیہ کی پولیس  نے 56 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

یورپی ملک مقدونیہ نے 56 پاکستانیوں سمیت 58 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک مقدونیہ نے 56 پاکستانیوں سمیت 58 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی مقدونیہ میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں 58 غیر قانونی تارکین وطن چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے تارکین وطن کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 56 پاکستانی جبکہ 2 شامی شہری ہیں۔ پولیس کے مطابق تارکین وطن کی گاڑی کوسوو سے شمالی مقدونیہ میں داخل ہوئی تھی، اکثر تارکین وطن یونان اور کوسوو سے ہوتے ہوئے مقدونیہ پہنچتے ہیں جس کے بعد وہ شمالی اور مغربی یورپی ممالک چلے جاتے ہیں ۔ پولیس نے غیر قانونی تارکین وطن کو یونانی سرحد کے قریبی علاقے گیوگیلیجا میں واقع ایک مہاجر مرکز منتقل کردیا ہے جبکہ ان افراد کی سمگلنگ کے شبہ میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

News Code 1889937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =