پاکستان کے وزیر اعظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حضور اور فاتحہ خوانی

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ عمران خان نے اس موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔  پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اور اس کے ہمراہ وفد نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے ایران کے سفر کا آغاز کیا کل سہ پہر کو انھوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کی دو قوموں کےدرمیان گہرے،  دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایران اور پاکستان کے تعلقات کو دشمنوں کی مرضی کے برعکس مضبوط اور مستحکم بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جبکہ عمران خان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی ملاقات کو سیاسی اور معنوی قراردیا ہے۔

News Code 1889931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =