سری لنکا میں چرچ کے نزدیک ایک اور بم دھماکہ

سری لنکا میں چرچ کے نزدیک پولیس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں چرچ کے نزدیک پولیس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کی نوعیت یا اس سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ھماکے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’بم ڈسپوزل یونٹ اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف) اور ایئر فورس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران وین دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ، اتوار کے روز 3 چرچوں میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1889922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =