کینیڈا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، ایک ہزار سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئےجبکہ سیلابی ریلے میں کار بہہ جانےسے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے ۔

پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

News Code 1889915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =