افغان صدرکی مدت صدارت میں توسیع

افغان سپریم کورٹ نے الیکشن کے انعقاد اور نئے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سپریم کورٹ نے الیکشن کے انعقاد اور نئے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی۔اطلاعات کے مطابق  صدر اشرف غنی کی مدت صدارت 22 مئی کو ختم ہونی تھی جس کے لیے ملک میں صدارتی الیکشن 20 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ملکی صورت حال اور افغان امن مذاکرات کے باعث انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

افغان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ پارلیمانی الیکشن کے انعقاد کے باعث صدارتی الیکشن کی تیاری کے لیے وقت نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لیے 20 اپریل کے بعد پہلے 20 جولائی اور اب 28 ستمبر کی تاریخ دی ہے۔

افغان سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک کو درپیش خارجی و داخلی حالات اور معاشی بحران کا ادراک ہے اور الیکشن کمیشن پر کام کا دباؤ کا بھی احساس ہے اس لیے صدر اشرف غنی کو صدارتی الیکشن ہونے تک ذمہ داری نبھاتے رہنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

News Code 1889911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =