افغانستان میں 28 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں28 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں28 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فضائی حملے جنوبی افغان صوبے زابل کے ضلع نوبہار کے علاقے کوہِ سیفل میں کیے گئے۔

افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں میں 3 خودکش بمبار اور طالبان کے ملا احمداللہ محمود گروپ کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں دہشت گردوں کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے زابل کے کئی اضلاع میں افغان طالبان کی اکثریت ہے۔

News Code 1889908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =