سری لنکا میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد

سری لنکا کے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق دیسی ساختہ پائپ بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔ واضح رہے کہ سری لنکامیں ایسٹرکے موقع پر 4شہروں کےگرجا گھروں اورہوٹلوں میں8بم دھماکوں میںسیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں  35 غیر ملکی بھی شامل تھے،مرنے والے  غیرملکیوں میں 5برطانوی،3 بھارتی جبکہ ڈنمارک،چین اور ترکی کے2،2 شہری شامل ہیں۔

News Code 1889907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =