سری لنکا میں بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ روز بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 500 افراد زخمی ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ہلاک شدگان میں غیر ملکی بھی ہیں جن میں سے 5 برطانوی، 2 امریکی، 6 بھارتی، ڈنمارک کے 3 اور پرتگال کا ایک شہری شامل ہے۔ ملک کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ ہر طرف سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ حکومت نے آج صبح کرفیو ختم کردیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 24 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

News Code 1889904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =