صدر روحانی کا سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم  عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کل سہ پہر کو مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے ایران کے  2 روزہ دورے کا آغاز کیا۔ حرم رضوی کی زیارت کے بعد عمران خان کل رات تہران پہنچے ، جہاں آج صبح سعد آباد محل میں صدر حسن روحانی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا ۔ صدر روحانی اور عمران خان دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ عمران خان تہران میں ایرانی اور پاکستانی تجار سے بھی خطاب اور ایران کے روحانی اور مذہبی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

News Code 1889902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =