پاکستانی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر کو 2 روزہ دورے پر ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے،جہاں انھوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کی ۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کا مشہد مقدس پہنچنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی نے شاندار استقبال کیا۔ عمران خان نے حرم رضوی کے متولی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔ پاکستانی وزیر اعظم ایران کے دو روزہ دورے کے دوران  ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1889901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =