سری لنکا میں متعدد بم دھماکوں میں 52 افراد ہلاک

سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 280 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 280 زخمی ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور ملک کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 280 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تین گرجا گھروں اور تین 5 اسٹار ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے۔پہلا دھماکہ کولمبو میں سینٹ انتھونی چرچ میں، دوسرا سینٹ سبیس ٹین کولمبو کے باہر کے علاقے میں اور تیسرا کولمبو کے ہوٹل میں ایک بٹی کالاؤ کے گرجا گھر میں ہوا ہےجبکہ نشانہ بننے والے تین ہوٹلوں میں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔ دھماکوں کی نوعیت فوری طور پرمعلوم نہیں ہوسکی ۔

News Code 1889875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =