کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ مری آباد میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ مری آباد میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ ہلاک  ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 52 سالہ حیات خان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے حیات خان موقع پر ہلاک ہوگیا، اس کی میت سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ادھر فائرنگ مری آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سال کا بچہ سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا۔

News Code 1889874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =