میکسیکو میں پارٹی میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

میکسیکو میں شدت پسند گروہ نے مبینہ طور پر ایک پارٹی میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں شدت پسند گروہ نے مبینہ طور پر ایک پارٹی میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں ایک گروہ نے منعقد ہونے والی پارٹی میں اچانک مداخلت کی اور وہاں موجود افراد پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد میں ایک بچہ، 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کے ریاست ویراکروز میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان خونریزی کے واقعات بہت عام ہیں جن میں متعدد افراد کو ہلاک کر دیا جاتا ہے۔

News Code 1889868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =