افغانستان میں وزارت مواصلات کی عمارت پر حملہ، متعدد افراد زخمی

افغانستان میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آپریشن میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آپریشن میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔ واقعہ دارالحکومت کابل میں پیش آیا، مسلح افراد صبح کے وقت وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اور افغان فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے،انہوں نے عمارت کے دروازے کے باہر دھماکے بھی کئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 6 گھنٹوں تک جاری رہا،اس دوران 4 حملہ آور مارے گئے جبکہ 6 ملازمین زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ طالبان کا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

News Code 1889866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =