جنوبی افریقہ میں چرچ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں چرچ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں چرچ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈربن کے شمال میں واقعہ علاقے میں گرجا گھر کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے گرگیا۔ چرچ کی چھت گرنے کا یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے مشرقی شہر ڈربن کے لانگوبو نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب وہاں ایسٹر کی عبادت شروع ہوگئی تھی۔

News Code 1889864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =