امریکہ میں طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک

امریکہ میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

امریکہ میں آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ مشرقی ساحلی ریاستوں تک پہنچ گیا ہے، مختلف حادثات کے باعث مسی سپی اور الباما میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارجیا اور فلوریڈا میں طوفان نے دو افراد کی جان لے لی۔ جارجیا اور فلوریڈا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہے۔ ٹیکساس اور مغربی لوزیانا مسلسل دوسرے ہفتے بھی آندھی، بگولوں اور انڈے کے برابر پڑنے والے اولوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

News Code 1889862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =