مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو ہفتوں سے جاری قبضے کی جنگ کے دوران 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ چار اپریل سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث کم از کم ایک ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ تازہ خانہ جنگی اس وقت شروع ہوئی جب مشرقی لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے دار الحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے پیشقدمی شروع کردی تھی۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو ہفتوں سے جاری قبضے کی جنگ کے دوران 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
News Code 1889860
آپ کا تبصرہ