متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر

متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد آج رکھی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد آج رکھی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر برداشت وتحمل شیخ نہیان مبارک اوریو اے ای میں بھارت کے سفیرنودیپ سوری کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔بنیاد رکھنے کی تقریب مندر کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام ساتھ بجےانٹر نیٹ پرنشر کی جائے گی۔مندر کو الرہابہ دبئی ، ابو ظبی ہائی وے کے قریب ابو موریخا میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔توقع ہےکہ مندر کی تعمیر اگلے سال میں مکمل کر لی جائے گی۔

News Code 1889854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =