پاکستانی وزیر اعظم کل ایران کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل دوروزہ دورے پرایران روانہ ہوں گے۔ محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مشیر خزانہ، وزیربرائے بحری امور، وزیربین الصوبائی رابطہ، معاون خصوصی برائے تجارت اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد مقدس میں بھی قیام کریں گے۔ وزیراعظم ایرانی صدرسمیت اعلی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گےجب کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی خامنہ ای  سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اورایران کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنا ہے۔

News Code 1889853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =