مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ لسانی فسادات کو روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہو گئی ہے۔ مالی کے وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز حکومتی اور اپوزیشن دونوں نے مشترکہ طور پر تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جو کامیاب ہو ئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مالی کی حکومت پر موپٹی خطے میں تشدد نہ روک پانے کی وجہ سے شدید عوامی و سیاسی دباؤ تھا۔ مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیٹا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے وزیر اعظم سومیلاؤ بوبیی میگا اور ان کی کابینہ کا استعفی قبول کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت سابق حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد قائم کی جائے گی۔

افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ لسانی فسادات کو روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہو گئی ہے۔
News Code 1889852
آپ کا تبصرہ