پاکستان کا مسافربردار طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئر پورٹ پراتارلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئر پورٹ پراتارلیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکے کیبن کا آکسیجن پریشرکم ہوگیا جس کے باعث طیارے کی ونڈ سکرین میں دراڑ پڑ گئی۔ پی آئی اے کی پرواز ایئربس اے 320 میں دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اورکچھ دیر بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جو کہ معمولی فنی خرابی تھی۔

News Code 1889850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =