صدر روحانی صوبہ لرستان کے دورے پر خرم آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے خرم آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے خرم آباد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر روحانی مقامی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر صوبہ لرستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران امداد کارروائیوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے اور ضروری احکام موقع پر ہی صادر کریں گے۔

News Code 1889849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =