پاکستان میں لاپتہ چینی باشندے کی لاش برآمد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی اقبال ٹاؤن سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی اقبال ٹاؤن سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔  لی جنک نیوگ نامی چینی باشندہ 15 اپریل کو کوہسار مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق چینی باشندے کی لاش ایک نالے سے ملی اور سر پر چوٹیں تھیں ، تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے لی جنک نیوگ کے دوست کی درخواست پر گزشتہ روز گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے کہ چینی باشندہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا، جو دوائی لینے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔

News Code 1889847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =