مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نےامریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر کو دھمکی دینے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلوریڈا کے انتالیس سالہ جون کلیس نے وائس میل میں فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب سمیت تین ڈیموکریٹس ارکان کو قتل کی دھمکیاں دیں، ملزم نے صومالی نژاد مسلمان رکن الہان عمر کے خلاف بھی نسلی تعصب پر مبنی کلمات کہے۔چند روز پہلے الہان عمر کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ بھی ایک غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹ کرچکے ہیں جس کے بعد سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کررہی ہیں اور انہیں دھمکیوں اور نفرت آمیز بیانات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

امریکی پولیس نےامریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر کو دھمکی دینے والے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1889846
آپ کا تبصرہ