مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر پون کمار نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کو غلط قراردیکر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی۔ اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے رہائشی پون کمار نے اپنے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ ڈال کر بہت بڑی غلطی کی ہے جس کے بعد سے مجھے چین نہیں آرہا ہے اس لیے احساس جرم کے بوجھ کے باعث اپنی وہ انگلی کاٹ لی ہے جس پر ووٹ دینے کے بعد سیاہی لگائی جاتی ہے۔
پون کمار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک علاقائی سیاسی جماعت کو ووٹ دینا چاہتا تھا مگر ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر پریشان ہو گیا اور غلطی سے ہاتھی کے بجائے پھول والے بٹن کو دبا دیا۔ ہاتھی علاقائی جماعت کا انتخابی نشان تھا جب کہ پھول بی جے پی کا نشان ہے۔
آپ کا تبصرہ