پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ، دونوں ممالک کی تباہی کا سبب بنےگی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت اور پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ دونوں ممالک کی تباہی کا سبب بنےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت اور پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ دونوں ممالک کی تباہی کا سبب بنےگی۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ملک ہے اور پڑوسی بدلا نہیں جاسکتا، زبان، ثقافت اور جغرافیہ نے ہمیں بھارت کے ساتھ جوڑ رکھا ہے،اس لئے اپنے ہمسائے سے لا تعلق نہیں ہوسکتے لیکن مسائل کا حل بھی ضروری ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں جو جنگ میں ایک دوسرے کو برباد کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ سشما سوراج نے تسلیم کیا کہ بھارتی ایڈونچر میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، ہر طرح کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ہماری ترجیح امن ہے۔  بھارت 7 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکا، دنیا بدل گئی ہے اب کشمیر میں مزید مظالم نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والے فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بیان سب کے سامنے ہیں۔

News Code 1889840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =