پاکستان کے لئے کام نہ کرنے والے وزیر کو بدل دیا جائےگا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو وزیرملک کیلیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردوں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو وزیرملک کیلیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردوں گا۔  اورکزئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال پہلے اس علاقے میں آیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جب شروع ہوئی تو سارا قبائلی علاقوں میں پھرا، میں نے بار بار کہا کہ امریکہ کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقےمیں نہ بھیجا جائے لیکن اس میں قصور فوج کا نہیں بلکہ اس حکمران کا ہے جس نے امریکہ کے کہنے پر فوج کو ان علاقوں میں بھیجا جب کہ کسی اوروزیراعظم کو قبائلی علاقے کی سمجھ نہیں جو مجھے ہے، مشرف کو قبائلی روایات اور تاریخ کا پتہ نہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قبائلیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے گا اور یہاں کے لوگوں کی پوری مدد کرے گا، ہم نے قبائلی علاقے کے لوگوں کو ترقی دینی ہے، جب جنگ ہوتی ہے تو بے قصورلوگ مارے جاتے ہیں، پختون تحفظ موومنٹ والے بات ٹھیک کرتے ہیں لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، پی ٹی ایم پشتونوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے، لوگوں کو واقعی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہی باتیں میں 15 سال سے کررہا ہوں۔

News Code 1889838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =