پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اب پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اب پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔  اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب کے بارے میں  کچھ اہم فیصلے کریں گے جب کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتداء ہوچکی ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان بہتری کے لئے بڑے فیصلے کریں گے۔

News Code 1889836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =