اعجاز شاہ نے پاکستانی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا

پاکستانی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اعجاز شاہ ساڑھے 9 بجے اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے اور چارج سنبھال لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ہی وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعظم نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 5 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے اور اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپ دی۔ پی ٹی آئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک کوئی باضابطہ وفاقی وزیر داخلہ نہیں تھا اور وزیراعظم عمران خان نے یہ قلمدان اپنے پاس ہی رکھا ہوا تھا جبکہ شہریار آفریدی کو وزیر داخلہ برائے مملکت بنایا ہوا تھا۔ لہذا اعجاز شاہ اس حکومت کے پہلے وزیر داخلہ بن گئے ہیں۔ اعجاز شاہ آئی ایس آئی اور آئی بی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کا شمار پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

News Code 1889829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =