عمران خان نے معیشت سے جڑے امور کے لئے بورڈ تشکیل دیدیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت سے جڑے تمام تر امور سدھارنے کیلئے پانچ ماہرین پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں شوکت ترین ، شبر زیدی ، سابق گورنر سٹیٹ بینک سلیم رضا ، صادق سید اور شیر اعظم مزاری شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت سے جڑے تمام تر امور سدھارنے کیلئے پانچ ماہرین پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں شوکت ترین ، شبر زیدی ، سابق گورنر سٹیٹ بینک سلیم رضا ، صادق سید اور شیر اعظم مزاری شامل ہیں۔ جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اس فورم کے کنوینیئر ہوں گے اور یہ فورم وزیراعظم عمران خان کو رہنمائی فراہم کرے گا ۔سید شبر زیدی پاکستان کے معروف ترین چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں جو کہ سندھ حکومت میں بطور صوبائی وزیر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ، اس کے علاوہ سید سلیم رضا جو کہ 2009 سے 2010 سٹیٹ بینک کے گورنر بھی رہے ہیں۔

News Code 1889825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =