نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے والا افسر معطل

ہندوستان میں اڈیشہ کے علاقہ سمبلپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کیلئے الیکشن کمیشن نے اڈیشہ کے جنرل آبزرور کو معطل کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں اڈیشہ کے علاقہ سمبلپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کیلئے الیکشن کمیشن نے اڈیشہ کے جنرل آبزرور کو معطل کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ہیلی کاپٹر میں کیا لے کر جارہے تھے جو وہ نہیں چاہتے تھے کہ ملک دیکھے ،بدھ کو الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کرناٹک کیڈر کے 1994 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے ایس پی جی کے حفاظت سے جڑے احکامات پر عمل نہیں کیا۔

News Code 1889824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =