مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھیانے پر زلزال 1 بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے حجہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 4 سال سے یمن پرمجرمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اب تک 40 ہزار کے قریب افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب اپنی تمام بربریت کے باوجود یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ