خلیفہ حفتر کی گرفتاری کا حکم صادر

لیبیا کی قومی حکومت نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ باغی کماںڈر خلیفہ حفتر کی گرفتار کا حکم صادر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  لیبیا کی قومی حکومت نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ باغی کماںڈر خلیفہ حفتر کی گرفتار کا حکم صادر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کی قومی اتحادی حکومت کے فوجی پراسیکیوٹر نے خلیفہ حفتر کی گرفتار کا حکم صادر کیا ہے۔ ادھر لیبیا کے وزير داخلہ نے ایک بیان میں فرانس کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر نے سعودی عرب کے تعاون سے طرابلس پر حملہ کیا تھا جسے قومی حکومت کے طرفدار فوجیوں نے ناکام بنادیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیفہ حفتر کو سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب کی عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں آشکارا مداخلت جاری ہےجس سے عرب اقوام میں سخت تشویش  پائی جاتی ہے۔

News Code 1889818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =