سعودی عرب نے 2 بھارتی شہریوں کے سر قلم کردیئے

سعودی عرب نے ریاض میں قتل کے الزام میں ستوندر کمار اور ہرجیت سنگھ نامی 2 بھارتیوں کے سر قلم کر دیئے ہیں دونوں بھارتیوں پر اپنے ساتھی کو قتل کرنےکا الزام تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض میں قتل کے الزام میں ستوندر کمار اور ہرجیت سنگھ نامی 2 بھارتیوں کے سر قلم کر دیئے ہیں دونوں بھارتیوں پر اپنے ساتھی کو قتل کرنےکا الزام تھا۔

سعودی عرب میں سنگین جرائم کی سزا موت ہے اور حتیٰ کہ بادشاہ کے بھتیجے کا بھی سرقلم کیا جا چکا ہے ، اب تازہ اطلاعات ہیں کہ ریاست میں لوٹ مار کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔

اطلاعات کے عدالتی حکم کی تعمیل میں ریاض میں  ستوندر کمار اور ہرجیت سنگھ نامی 2 بھارتیوں کے اپنے ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں سر قلم کر دیئے گئے۔  عدالت نے رواں برس 28 فروری کو سزا سنائی تھی۔دونوں ملزمان کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا جہاں ملزمان نے اپنے ساتھی عارف امام الدین کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ تینوں کے درمیان رقم کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تھا۔

 سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے کے ترجمان نے شکایت کی کہ بھارتی شہریوں کے سرقلم کرنے سے قبل سفارت خانے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سعودی عرب نے دونوں بھارتیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1889816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =