وزیر خزانہ کا استعفی ،عمران خان کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا مظہر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسئلہ وزیرخزانہ اسد عمر نہیں وزیر اعظم عمران خان ہیں، حکومت کا اعتراف ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں غلط اور ناکام ہوگئی ہیں۔

News Code 1889815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =