عمران خان کا وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ وزیرخزانہ کا قلم دان ٹیکنو کریٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج شام وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراء کے قلم دان تبدیل ہوں گے جبکہ کچھ وزراء کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم،توانائی، پلاننگ، خزانہ ، داخلہ امور کے وزراء تبدیل ہوں گے۔

News Code 1889807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =