پاکستانی وزیر اعظم نے شیعہ مسافروں کے بہیمانہ قتل عام کی رپورٹ طلب کرلی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر شیعہ مسافروں کو بس سے اتار کر بہیمانہ طور پر قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس وحشیانہ واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر شیعہ مسافروں کو بس سے اتار کر بہیمانہ طور پر قتل کرنے  کی مذمت کرتے ہوئے  اس وحشیانہ واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر وہابی دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے شہداء  کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وحشیانہ حملے کے مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر وہابید ہشت گردوں نے بس میں شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے 14 شیعہ مسافروں کو اتار کو بہیمانہ طور پر شہید کردیا۔

News Code 1889798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =