مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں طوفانی موسم نے بھارت کے مغربی،وسطی اور شمالی حصے میں تباہی مچائی،متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔ ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے علاقے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ راجستھان میں 25،مدھیہ پردیش میں 21 ،گجرات میں 10 اور مہاراشٹر میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
News Code 1889795
آپ کا تبصرہ