تحریک انصاف کا اپنی 7ذیلی تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان

پاکستان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کرنے والی اپنی 7 ذیلی تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں " غیرآئینی " قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دنیا کے مختلف ملکوں میں کام کرنے والی اپنی 7 ذیلی تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں " غیرآئینی " قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تنظیمیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اور ہالینڈ(نیدرلینڈز) میں کام کر رہی تھیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس اعلامیے کی ایک نقل میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں اور پارٹی اب انہیں تسلیم نہیں کرتی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جن تنظیموں کو غیرآئینی قرار دیا گیا ہے ان میں پاکستان یوتھ کونسل، مشرق وسطیٰ(سعودی عرب)، پاکستان انصافین فورم، قطر، پی ٹی آئی جنون گروپ متحدہ عرب امارات، دبئی پی ٹی آئی کشمیر چیپٹر، پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ سعودی عرب، پی ٹی آئی ہالینڈ اور پاکستان یوتھ کونسل لاہور شامل ہیں۔

جب پارٹی کے ترجمان سے اس کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان تنظیموں سے منسلک افراد پارٹی فورم کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور وہ چند ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جو پارٹی بنیادی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

News Code 1889794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =