بھارت میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے  کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

بھارت میں لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق جن ریاستوں میں آج ووٹنگ جاری ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹرا، مانی پور، اوڈیشا،اتر پردیش، مغربی بنگال، پودوچھری شامل ہیں۔بھارت میں دوسرے میں مرحلے میں جاری انتخابات مجموعی طور پر 15 کروڑ 50 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔دوسرے مرحلے میں جاری انتخابات میں آج 97 نشستوں پرووٹنگ ہونی تھی تاہم 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے باعث 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔بھارت میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا اور پہلے مرحلے میں 91 نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے۔بھارت میں 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ کی 543 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

News Code 1889793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =