عمان کی شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکید

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی ہے۔ بن علوی نے ماسکو میں ایک اقتصادی اجلاس کے ضمن ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خواہاں ہے۔ عمان نے شام پر پابندی عائد نہیں کی اور عمان کے شام کے ساتھ تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ عرب ممالک کو پہلے آپس میں صلح کرنے چاہیے پھر عالمی سطح پر صلح کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

News Code 1889780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =