مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی عرب کی کمپنی کے سربراہ سلیمان الخریجی کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے مختلف شعبوں میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائیں گے۔ اس نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ، سیاحت، زراعت اور صحت کے شعبوں میں لگائی جائے گی۔ واضح رہے کہ استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔
News Code 1889779
آپ کا تبصرہ