مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں روسی سفارتخانہ نے روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ برطانیہ میں روسی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے نیٹو اور مشرقی یورپ میں برطانیہ کے توسیع پسندانہ اقدام پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ روس کے خلاف اپنے عزائم کو دنبدن آگے بڑھا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسٹونی میں برطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی بعیناتی برطانیہ کے دفاعی اقدام کا حصہ ہے۔

برطانیہ میں روسی سفارتخانہ نے روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
News Code 1889776
آپ کا تبصرہ