پاکستان میں شدید بارشوں سے اب تک 40 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشوں کے باعث مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستنا میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشوں کے باعث مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستنا میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 4 بچے جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 باغ کے علاقے کے رہائشی تھے جہاں مکان کی چھت گرنا ان کی زندگی کے خاتمے اور والدین کو زخمی کرنے کی وجہ بنا۔

اطلاعات  کے مطابق دیگر 2 بچوں کا تعلق قلعہ عبداللہ کے علاقے سے تھا، اور یہاں بھی موسلا دھار بارش کے دباؤ کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی۔شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں بہہ جانے کے سبب بہت سے علاقوں اور گاؤں کا رابطہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع سے منقطع ہوگیا اور 2 دن میں صوبے میں اموات کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور سبی، ڈکی اضلاع میں سیلاب کے باعث متعدد گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور فصلیں بہہ گئیں۔

News Code 1889775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =