چلی میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 6 افراد ہلاک

چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی طیاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گرگیا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں  آگ لگ گئی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں، حادثے کے وقت گھر میں کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

News Code 1889772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =